انٹرنیٹ کی سپیڈ میں پاکستان نے انڈیا کو پیچھے چھوڑ دیا؟

ہم سب اکثر اپنی کم براؤزن سپیڈ کا رونا روتے نظر آتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کے ایشیاء میں 4G انٹرنیٹ کی 
سپیڈ میں پاکستان نے انڈیا کو پیچھے چھوڑ دیا؟
یہ انکشاف OpenSignal نامی ایک کمپنی نے کیا جو ایک انگلیڈ کی میں وایئرلیس  انٹرنیٹ کمپنی ہے۔  اس لسٹ میں ایشین ملکوں کے ساتھ ساتھ نیوزیلینڈ اور آسٹریلیا کو بھی شامل کیا گیا تھا۔


پاکستان نے برخلاف توقع اوسطاً سپیڈ جس میں انڈیا Mbps6 کے مقابلے میں پاکستان Mbps13سے پیچھے ہے۔ اگرچہ انڈیا میں G4 اسپکٹرم پاکستان سے بہت پہلے 2010 میں نیلام کیا جا چکا تھا۔ لیکن وہاں کے G4 کے آپریٹر انٹرنیٹ کی سپیڈ بڑھانے کی بجائے انٹرنیٹ کوریج بڑھانے پر زیادہ توجہ دیتے نظر آتے ہیں۔
پاکستان لسٹ میں کمبوڈیہ اور سری لنکا کے ساتھ کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔ جن دونوں کی اوسطاً سپیڈ بھی Mbps13 ہی ہے۔

دوسرے ملکوں کی تفصیل:

لسٹ میں شامل دوسرے ملک میں سنگاپور Mbps44 اوسطاً سپیڈ کے ساتھ ایشیاء میں پہلے نمبر پر ہے۔ حیران کن طور پر ساؤتھ کوریہ Mbps40 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جو کہ دنیا میں تیز ترین انٹرنیٹ کوریج ایریاء میں سب سے آگے ہے۔ اسکے بعد لسٹ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ بلترتیب Mbps36 اور Mbps33 کے ساتھ 3 اور 4 نمبر پہ ہیں۔
نیوزیلینڈ کے بعد تائیوان کا نمبر آتا ہے۔ جس میں G4 کی اوسطاً سپیڈ Mbps26 ہے۔ جاپان(Mbps25) اور ویتنام(Mbps21) پہلی 5 پوزیشن میں جگہ نہ بنا سکے لیکن پھر بھی برونائی دارسلام(Mbps17)، میانمیر(Mbps15) اور ملیشیاء(Mbps14) سے آگے ہیں۔
لسٹ کے آخر میں ایشیاء میں تھائی لینڈ، فلپائین، انڈونیشیاء اور انڈیا 9، 9، 8 اور 6 Mbps کے ساتھ آتے ہیں۔ بشکریہ AsiaOne

Comments