ایوا زوبیک کون ہیں اور پاکستان میں کیا کر رہی ہیں؟


پاکستان انٹرنیشل ایئرلاینز کی "کی کی چیلنج"والی ویڈیو سے شہرت پانے والی برطانوی نژاد پولینڈ تعلق رکھنے والی "ایوازُوبیک" دراصل پاکستان میں سیاحت کے غرض سے آئی ہیں۔ 



اس ویڈیو کے ریلیز ہونے کے بعد نیب قومی احتساب کے ادارے کے چیئر مین نے اس واقع کا نوٹس لیتے ہوئے پی آئی اے حکام سے وضاحت طلب کی کہ ایک غیر ملکی خاتون کو کیسے پی آئی اے کے جہاز تک کیسے رسائی ملی؟
تاہم ایوا کی جانب سے ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں انھوں نے وضاحت کی کہ ان کا مقصد پاکستان میں سیاحت کا فروغ تھا اور کچھ نہیں اور ان کے پاس تمام تر اجازت نامے موجود تھے۔ اس کے بعد کہیں جا کر معاملہ رفع دفع ہوا۔

evazubeck kiki challenge

ایوا زوبیک 40 سے زیادہ ملکوں میں سیاحت کے غرض سے سفر کر چکی ہیں۔ ان کا کہنا ہے پاکستان آنے سے پہلے انہوں نے پاکستان کے متعلق جو کچھ سن رکھا تھا وہ زیادہ اچھا نہیں تھا۔

’میں نے جتنے ملک گھومے ہیں مجھے محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان ان میں سب سے زیادہ توجہ کا حقدار ہے کیونکہ یہ وہ ملک ہے جہاں سیاحت کے لیے بے شمار مواقع موجود ہیں مگر اس کے بارے میں غلط فہمیاں کافی زیادہ ہیں۔‘


ایوا نے برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی اردو کو انٹرویو  دیتے ہوئے کہا کہ یہاں آکر مجھے لگا کہ پاکستان اس سے بلکل مختلف ہے جو ہمیں مغربی میڈیا میں دکھایا جاتا ہے۔ اس سے پہلے وہ یہ سمجھتی تھیں کہ پاکستان میں سیاحوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور پاکستان میں دیکھنے کے لیۓ کیا ہے سواۓ صحرا کہ؟

ایوا زوبیک کی انسٹاگرام کی ایک تصویر


جب انکی پرانی دوست نے انہیں تصویریں بھیجیں اور انہیں پاکستان آنے کی دعوت دی جو خود بھی کافی عرصے یہاں رہ چکی تھی۔ انہوں نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا۔
وہ کراچی، لاہور سمیت دوسرے شہروں میں سفر کرچکی ہیں اور وہاں کے وی لاگ یو ٹیوب پر شیئر کر چکی ہیں۔ وہ پاکستان کےمنفی تاثر کوختم کرنے اور پاکستانی سیاحت کو فروغ دینے میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتی ہیں۔
انہوں نے انسٹاگرام پر عید الضحٰی کے موقع کی مناسبت سے بکرے کے ساتھ تصاویر بھی ٰشئیر کیں اور سب پاکستانیوں کو عید مبارک کا پیغام بھی بھیجا۔ وہ لکھتی ہیں:
عید مبارک! اپنےاندر سمجھنے کے لئے کوشش کریں، تمام مخلوق کی طرف محبت، اور اپنے تمام تعلقات میں امن ہو. کیونکہ یہ زندگی کی بنیادیں ہیں جو واقعی متوازن، حقیقی خوشی کی وجہ ہیں. اگر یہ برقرار رہے ، یقینی طور پر ہم اپنے ہر اٹھائے ہوئے قدم سے سیکھتے ہیں اور ہر مشکل خاردار راستہ بھی ہمیں اسی راستے پر لے جائے گا۔ آج اور ہمیشہ کے لئے آپ کو مبارک دیتے ہیں۔۔۔


ایوا زوبیک کا مکمل انٹرویو پرھنے کےلئے یہاں کلک کریں۔ ایوا زو بیک کو انسٹاگرام پر فالو کریں اور YouTube پر سبسکرائب کریں۔

Comments